نیپال میں’’میڈ ان پاکستان ‘‘نمائش 12 سے 20ستمبر تک منعقد ہو گی

نیپال میں’’میڈ ان پاکستان ‘‘نمائش 12 سے 20ستمبر تک منعقد ہو گی

راولپنڈی(اے پی پی )نیپال میں آٹھویں ’’میڈ ان پاکستان ‘‘نمائش 12 ستمبر سے شروع ہو گی ۔راولپنڈی چیمبر آفکامرس اینڈ انڈسٹری کی ریجنل ٹریڈ کمیٹی کے چیئرمین خورشید برلاس نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ راولپنڈی چیمبر آفکامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام نیپال میں آٹھویں ’’میڈ ان پاکستان ‘‘نمائش 12ستمبر سے شروع ہو گی جو کہ 20ستمبر تک جاری رہے گی ۔نمائش میں سٹالز کی بکنگ کا آغاز کر دیا گیاہے اور اس سلسلہ میں مختلف پاکستانی تجارتی اداروں اور کمپنیز نے بھرپور شرکت کا عزم کیا ہے ۔خورشید برلاس نے کہاکہ بیرون ملک تجارتی نمائشوں کے انعقاد کا مقصد پاکستانی مصنوعات کو دنیا بھر میں متعارف کرانا ہے تاکہ پاکستانی مصنوعات کی عالمی منڈیوں میں کھپت کو یقینی بنایا جا سکے ۔خورشید برلاس نے کہا کہ بیرون ممالک تجارتی نمائشوں میں شرکت کرنے والے پاکستانی تجارتی ادارے مسابقتی پہلو کے پیش نظر اپنی مصنوعات کے معیار کو بہت سے بہترین بناتے ہیں جس سے ان مصنوعات کی عالمی سطح پر پذیرائی ہو تی ہے ۔

tca/mik/mrb 1608

مزید : کامرس