ایل این جی کی درآمدات میں6کروڑ67 لاکھ ایم ایم بی ٹی یوسے زیادہ کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں6کروڑ67 لاکھ ایم ایم بی ٹی یوسے زیادہ کا اضافہ

اسلام آباد (این این آئی)گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال2016-17ء کے دوران مائع قدرتی گیس( ایل این جی) کی درآمدات میں6کروڑ67 لاکھ19 ہزار442 ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ ہوا ہے اور جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں جولائی تا مارچ کے دوران ایل این جی کی درآمدات 12کروڑ90 لاکھ92 ہزار714 ایم ایم بی ٹی یو تک بڑھ گئیں۔ اقتصادی جائزہ رپورٹ برائے مالی سال2016-17ء کے مطابق گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ایل این جی کی قومی درآمدات 6کروڑ23 لاکھ 73 ہزار272 ایم ایم بی ٹی یو ریکارڈ کی گئی تھیں اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سا ل کے دوران قدرتی مائع گیس کی درآمدات میں6 کروڑ67 لاکھ ایم ایم بی ٹی یو سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ ایل این جی کی درآمد اورکھپت میں اضافہ کا بنیادی سبب گیس سے چلنے والے نئے بجلی گھروں کی تعمیر ہے جبکہ صنعتی مقاصد کیلئے بھی ایل این جی درآمد کی جارہی ہے جس کی درآمدات میں اضافہ ملک میں صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کا عکاس ہے۔

مزید : کامرس