عالمی نمائش انڈسٹری کی ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی ، کارپٹ مینو فیکچرز

عالمی نمائش انڈسٹری کی ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی ، کارپٹ مینو فیکچرز

 لاہور ( آن لائن) پاکستان میں رواں سال اکتوبر میں منعقدہونے والی عالمی نمائش کارپٹ انڈسٹری کی ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہو گی ،مختلف ممالک کے55مندوبین نے نمائش میں گہری دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے شرکت کی تصدیق کر دی ہے جبکہ مجموعی طور پر یہ تعداد100سے تجاوز کر جائے گی ،قوی امید ہے کہ حکومتی ادارے عالمی نمائش کی کامیابی کیلئے اپنے تمام وعدے پورے کریں گے ۔ ان خیالات کااظہار پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین محمد ریاض نے گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس 6جولائی کو طلب کر لیا گیا ہے جس میں 5تا7اکتوبر لاہور میں منعقد ہونے والی کارپٹ کی عالمی نمائش کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ اور اس سلسلہ میں درپیش مشکلات کا جائزہ لیا جائے گا ۔اجلاس میں موجودہ اور سابقہ عہدیداران بھی شریک ہوں گے جو اپنی تجاویز سے آگاہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مینو فیکچررز کیلئے نا مساعد حالات کے باعث کارپٹ انڈسٹری مشکلات کا شکار ہے تاہم ایسے میں غیر ملکی مندوبین کی پاکستان میں منعقدہ عالمی نمائش میں گہری دلچسپی اور شرکت کرنا کارپٹ انڈسٹری کے لئے سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک مختلف ممالک کے 55مندوبین نے نمائش میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے جبکہ یہ تعداد 100سے تجاوز کر جائے گی جو انتہائی خوش آئند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ نمائش کی کامیابی کیلئے حکومت کا تعاون نا گزیر ہے اور اس سلسلہ میں متعلقہ حکومتی اداروں سے ملاقاتیں کر کے اپنی درخواستیں پیش کر چکے ہیں، قوی امید ہے کہ حکومتی ادارے عالمی نمائش کی کامیابی کیلئے نہ صرفتمام وعدے پورے کریں گے بلکہ اس کے لئے اپنی توانائیاں بھی صرفکریں گے ۔ ریاض احمد نے مزید کہا کہ حکومت کی طرفسے تجارتی پالیسی پر نظر ثانی کا تمام مینو فیکچررز نے خیر مقدم کیا ہے اور اس کے پاکستانی معیشت پر دورس نتائج مرتب ہوں گے

مزید : کامرس