15 ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہوگی
سرگودھا(اے پی پی ) نیشنل سیونگز کارپوریشن آفپاکستان کے تحت 15 ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل 4 جولائی کو مظفر آباد ‘ آزاد کشمیر میں منعقد ہوگی جس کا پہلا انعام 3 کروڑ‘ دوسرا انعام 1 کروڑ کے تین انعامات جبکہ تیسرا انعام 1 لاکھ 85 ہزار روپے کے 1696 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے یکم اور 2 جولائی کو ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات ہیں جبکہ 3 جولائی کو بنک ہالی ڈے ہے اس لئے 15 ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی کل 4 جولائی کو ہوگی۔