مئی 2017ء کے دوران باسمتی چاولوں کی قومی برآمدات میں 22 فیصد سے زائد کی کمی

مئی 2017ء کے دوران باسمتی چاولوں کی قومی برآمدات میں 22 فیصد سے زائد کی کمی

اسلام آباد (این این آئی)مئی 2017ء کے دوران باسمتی چاولوں کی قومی برآمدات میں 22 فیصد سے زائد کی کمی واقع دیکھی گئی ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق مئی 2017 ء کے دوران باسمتی چاولوں کی برآمدات 4.136 ارب روپے رہی ہیں جبکہ اپریل 2017ء میں برآمدات کا حجم 5.326 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح اپریل 2017ء کے مقابلہ میں مئی 2017ء کے دوران باسمتی چاولوں کی ملکی برآمدات میں 22.34 فیصد کی کمی ریکارڈ دکی گئی ۔

مزید : کامرس