میرے ٹیم لیڈر نے مزنگ چونگی کے واقعہ کے بارے میں سنا تو ’’ایگل آئی‘‘ کو فوری پہنچنے کے لئے کہا: ریمنڈ ڈیوس
امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس مزنگ چونگی میں دوافراد کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا تھا۔اس نے پرانی انارکلی چوک کے حوالے یاداشت تحریر کی ہے۔ 27جنوری 2011ء کے پہلے روز کے واقعہ کے بارے میں ہی وہ اپنی کتاب میں لکھتا ہے کہ جب میں اپنے چیف سے بات کر رہا تھا تو ہمارا ٹیم لیڈر’’زی‘‘اسے سن رہا تھا جب انہوں نے مزنگ چونگی کے واقعہ کے بارے میں سنا تو انہوں نے میرے ایک ٹیم میٹ ایگل آئی کو کال کی اور وہاں سے مدد کرنے کے لئے کہا۔ ایگل آئی جم جانے کے لئے تیار تھے بیگی شارٹس اور ٹی شرٹ پہنے انہوں نے ’’زی‘‘ سے پوچھا کہ کیا معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریمنڈ مشکل میں ہے ہمیں اس کی مدد کرنی چاہیے ، فوری چلووہ تیزی سے سیڑھیوں کی جانب لپکے اور SUV میں سوار ہوئے۔ اس دوران ایگل آئی اور ’’زی‘‘ سے بہت اہم غلطی سرزد ہوئی۔ وہ رکے نہیں جب وہ ہمارے کمپاؤنڈ کی چار دیواری کے اند رتھے جہاں اس وقت سب کچھ ٹھیک تھا۔ اس موقع پر وہ یہ فیصلہ کر سکے تھے کہ صحیح طور پر میں کہاں جانا ہے۔ اس کی بجائے وہ سٹرک ایک سمت کو دوڑتے چلے جارہے تھے۔ یہ علم نہیں تھا کہ کہا پر جانا ہے ۔ انہوں نے لکھا ہے کہ میری کار آگے کو بڑھ رہی تھی۔ ادھر ہجوم تھا کچھ لوگوں نے ڈرائیور سائیڈ کے دروازے کی کھڑکی کو توڑا اور مجھے کھینچنے کی کوشش کی میں نے اس صورت حال کو سنبھالا لوگوں میں اشتعال اور غم و غصہ تھا۔وہ مجھے باہر نکال کر لاہور کی گلیوں ، سڑکوں پر لے جانا چاہتے تھے۔ کچھ لوگوں نے اردو میں مجھے کچھ کہا۔( جاری ہے)