پانامہ لیکس حکمرانوں کی سیاسی موت ثابت ہوگی ‘جہانگیر ترین

پانامہ لیکس حکمرانوں کی سیاسی موت ثابت ہوگی ‘جہانگیر ترین

لاہور(آئی این پی)تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پانامہ لیک حکمرانوں کی سیاسی موت ثابت ہوگی اور جے آئی ٹی میں بھی حکمرانوں کے تمام کر توت بے نقاب ہوچکے ہیں ‘وفاقی وزراء کے جے آئی ٹی پر حملوں سے ثابت ہو چکا ہے کہ (ن) لیگ کو اب اپنی گردن شکنجے میں نظر آرہی ہے اور انکا اگلاٹھکانہ صرف جیل ہی ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو میں جہا نگیر خان ترین نے کہا کہ (ن) لیگ والوں کی احتساب کے نام سے ہی چیخیں نکل رہی ہے لیکن ان کو ایک بات سمجھ لینی چاہیے وہ اب کسی صورت پانامہ کیس سے خود کو بچا نہیں سکتے بلکہ انکو جیل میں جانے کیلئے تیارہوجانا چاہیے کیونکہ ملکی دولت لوٹنے والوں کی سیاست اب ہمیشہ کیلئے دفن ہونے جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پانچ میں سے سپریم کورٹ کے دو جج پہلے ہی وزیر اعظم نواز شریف کو کہہ چکے ہیں کہ وہ صادق اور امین نہیں رہے جبکہ چیف جسٹس بھی کہہ چکے کہ قطری شہزادہ خط کو اونکرنے نہ آئے تو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قطری شہزادہ اپنے خط کو اون کرنے پاکستان نہیں آیا اگر یہ خط ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا تو شریف خاندان کے پاس اپنی منی ٹریل ثابت کرنے کے لئے کچھ نہیں رہے گا۔

مزید : علاقائی