باغبانپورہ ، سلنڈر بھر نے کے دوران خوفناک دھماکہ اور آتشزدگی ، قریبی گھروں کو شدید نقصان

باغبانپورہ ، سلنڈر بھر نے کے دوران خوفناک دھماکہ اور آتشزدگی ، قریبی گھروں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار) باغبانپورہ کے علاقہ داروغہ والا میں گیس لیکیج کے باعث سلنڈر پھٹ گیا اور سلنڈر پھٹنے سے دکان میں آگ بھڑک اٹھی جس سے دکان میں موجود ایل پی جی سے بھرے سلنڈر اور خالی سلنڈروں کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے،آتشزدگی سے دکان کے قریب واقع گھروں کو بھی نقصان پہنچا جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔اس موقع پر دکان کے مالک اور ارد گرد کے دکانداروں اور گاہکوں نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ سلنڈر میں گیس بھری جا رہی تھی کہ گیس لیک ہونے کی وجہ سے اچانک سلندر پھٹ گیا جسکی وجہ سے دکان میں آگ بھڑک اْٹھی۔ دکان میں مزید سلنڈرز بھی موجود تھے جنھوں نے آگ پکڑ لی اور وہ بھی پھٹ گئے۔ آگ کی وجہ سے دکان کے اطراف میں گھروں کو بھی نقصان پہنچا لیکن ریسکیو کی بروقت کاروائی کی وجہ سے آگ پر قابو پا لیا گیا اور واقعے میں جانی نقصان نہیں ہوا۔ اہل علاقہ کہنا ہے کہ سلنڈرز کی رہائشی علاقے میں فلنگ خطرے سے خالی نہیں ہے حکومت اس دھندے کے خلاف سخت کارروائی کرے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ دکان کے مالک کے سامنے آنے پر کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -