مانگا منڈی شاہدرہ ، ٹرک اور بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان اور معمر خاتون جاں بحق

مانگا منڈی شاہدرہ ، ٹرک اور بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان اور معمر ...

لاہور ( خبرنگار) شہر میں مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اورچار زخمی ہو گئے ، بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ کے علاقے میں تیز رفتار ٹرک نے 35سالہ سائیکل سوار شخص کو ٹکر مار کر ہلاک کر دیا پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ امامیہ کالونی شاہدرہ کا رہائشی فیاض کسی کام کے سلسلہ میں سائیکل پر جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے تیز رفتا ر ٹرک نے بے قابو ہو کر اس کو کچل دیا جس کے باعث وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ ڈرائیور ٹرک سمیت فرا ر ہو گیا پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی دریں اثناء اقبال ٹاؤن کے علاقے مین بلیوارڈ اقبال ٹاؤن میں ون ویلنگ کرتے ہوئے فرقان اور شہزاد موٹرسائیکل سے گر کر زخمی ہو گئے جبکہ سول لائن کے علاقے میں واجد اور گڑھی شاہو میں عمر ٹریفک حادثات میں زخمی ہو گئے۔

مانگا منڈی (نامہ خصوصی) بس اور موٹر سائیکل کے حادثہ میں 60 سالہ نجمی بی بی جاں بحق ہو گئی۔بتایا گیا ہے کہ کمالیہ کا رہائشی محمد یٰسین اپنی 15 سالہ ہمشیرہ کوثر اور خالہ نجمی بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پرجا رہا تھا۔ موٹر سائیکل کو بڑا جمپ لگنے سے 60 سالہ نجمی بی بی ملتان روڈ نزد سوئی گیس فیکٹری کے قریب گر گئی۔ پیچھے سے آنے والی بس نمبر LEX-5344 اس کے اوپر چڑھ گئی، جس کے نتیجے میں اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ حادثہ میں موٹر سائیکل سوار اور اس بہن بھی زخمی ہو گئے،زخمیوں کو ریسکیو1122نے جناح ہسپتال میں منتقل کیا جہاں نجمی بی بی زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے جانبر نہ ہو سکی۔ بس کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔ تھانہ مانگا منڈی پولیس نے کارروائی مکمل کرکے نعش وارثین کے حوالے کر دیں۔تھانہ ایس ایچ ا و مانگا منڈی نے لواحقین کو یقین دہانی کروائی کہ ڈرائیور کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزید : علاقائی