شہر میں سخت پا بندی کے با وجود پتنگ بازی ،خلاف ورزی پر10گرفتار

شہر میں سخت پا بندی کے با وجود پتنگ بازی ،خلاف ورزی پر10گرفتار

لاہور (خبرنگار ) صوبائی دارالحکومت میں سخت پا بندی کے با وجود بھی پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا، بتایا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں نوجوان پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود بھی چھتوں پر چڑھ کر پتنگ بازی کرتے رہے ، جن علاقوں میں پتنگ بازی عروج پر رہی ان میں بھاٹی گیٹ،بادامی باغ،اسلامپورہ،مستی گیٹ،نولکھا،گوالمنڈی،موچی گیٹ، مصر ی شاہ، شاد باغ ،شالیمار،گجر پورہ،مغل پورہ، ہر بنس پورہ ،باغبا نپورہ اور دیگر علاقے بھی شامل ہیں۔دریں اثناتھانہ گجر پو رہ ،مصری شاہ ، شاہدرہ ٹاؤن اور موچی گیٹ پولیس کی کاروائیاں ،10پتنگ بازوں اور ایک ون ویلر گرفتار ، مقدمات درج کر کے متعلقہ تھانوں میں تفتیش شروع کردی گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز مصری شاہ ، شاہدرہ ٹاؤن اور موچی گیٹ پولیس نے کاروائیاں کر تے ہوئے 10پتنگ بازوں سمیت ایک ون ویلر کو گرفتار کر لیا، مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

مزید : علاقائی