شاہدرہ،موٹر سائیکل سوار ٹرک تلے آکر جاں بحق،ون ویلنگ اور ٹریفک حادثات میں 4 افراد زخمی
لاہور ( خبرنگار) شہر میں مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اورچار زخمی ہو گئے ، بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ کے علاقے میں تیز رفتار ٹرک نے 35سالہ سائیکل سوار شخص کو ٹکر مار کر ہلاک کر دیا پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ امامیہ کالونی شاہدرہ کا رہائشی فیاض کسی کام کے سلسلہ میں سائیکل پر جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے تیز رفتا ر ٹرک نے بے قابو ہو کر اس کو کچل دیا جس کے باعث وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ ڈرائیور ٹرک سمیت فرا ر ہو گیا پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی دریں اثناء اقبال ٹاؤن کے علاقے مین بلیوارڈ اقبال ٹاؤن میں ون ویلنگ کرتے ہوئے فرقان اور شہزاد موٹرسائیکل سے گر کر زخمی ہو گئے جبکہ سول لائن کے علاقے میں واجد اور گڑھی شاہو میں عمر ٹریفک حادثات میں زخمی ہو گئے۔