پنجاب ہائی وے پٹرول کی کارروائی، 24اشتہاریوں سمیت121ملزم گرفتار

پنجاب ہائی وے پٹرول کی کارروائی، 24اشتہاریوں سمیت121ملزم گرفتار

لاہو(کرا ئم رپورٹر) پنجاب ہائی وے پٹرول کی کارروائی، 24اشتہاریوں سمیت121ملزمان کو گرفتار کیا اور5663مسافروں کو مدد فراہم کی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ہا ئی وے پٹرول نے 24اشتہاریوں اور 4 عدا لتی مجرموں کو گرفتار کیا۔علاوہ ازیں پنجاب ہائی وے پٹرول نے منشیات کے 50 ملزمان، کو گرفتار کرکے 1020لیٹرشراب، 7760گرام چرس اور 10 کلو گرام بھنگ برآمدکی ۔دریں اثناء پی ایچ پی نے 12گمشدہ بچوں کو ا ن کے والدین کے حوالے کیا۔

مزید : علاقائی