ہیئر ، سبزہ زار اور مصری شاہ میں 9لاکھ 70ہزار مالیت کے ڈاکے ، مختلف علاقوں سے 5موٹر سائیکلیں چوری

ہیئر ، سبزہ زار اور مصری شاہ میں 9لاکھ 70ہزار مالیت کے ڈاکے ، مختلف علاقوں سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار) صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا ۔تفصیلات کے مطابق مصر ی شا ہ کے علاقہ میں فا روق گنج میں شہز ادکی فیملی کو یر غما ل4لا کھ ما لیت کی نقدی اور مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ہیئر کے علا قہ میں اخلا ق کے گھر سے دوڈاکوؤں نے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر2لا کھ90ہزارکی روپے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا ۔سبز ہ زار کے علا قہ ڈی بلا ک میں عمر ان خا ن کے گھر ڈاکو گھس گئے اوراسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یر غما ل بنا کر2لا کھ80 ہزار کی نقد ی ، طلا ئی زیو رات اور مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ اسی طرح نو اب ٹا ؤ ن کے علا قہ میں رشید کے گھر سے2 لاکھ65 ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ لئے گئے۔مصطفی آ با د کے علا قہ میں بشیر کے گھر سے اہلخانہ کو یر غما ل بنا کر 2لا کھ روپے نقد ی اور مو با ئل فو ن ،با ٹا پو ر میں ڈاکو شہری نعیم کی فیملی کو یر غما ل بنا کر90ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن لوٹ کر فرار ہوگئے۔ سندر کے قریب ڈاکو شہری سے نقدی، قیمتی سامان لوٹ کر فرار، سبزہ زار بی بلاک میں شہری کے گھرسے ڈاکو لاکھوں مالیت کی نقدی، زیورات اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ سند ر میں واحد،ما ڈل ٹا ؤ ن میں زوارکی گاڑیاں اورشفیق آ با د میں فر ید،ریس کو رس میں اسد ،ڈیفنس سی میں با بر ،گجر پو رہ میں جمیل اورمسلم ٹا ؤ ن میں سہیل کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -