فاروق آباد،پولیس کی کارروائی 2 منشیات فروش گرفتار

فاروق آباد،پولیس کی کارروائی 2 منشیات فروش گرفتار

فاروق آباد ( نامہ نگار+نمائندہ خصوصی ) تھانہ صدر پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات قبضہ میں لیکر دو منشیات فروش گرفتار کرلیئے ۔بتایا گیا ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز خاں ورک اور ڈی ایس پی علی اختر کی خصوصی ہدایت پر منشیات کے خلاف جاری آپریشن کے نتیجہ میں ایس ایچ او تھانہ صدر فاروق آباد خرم شہزاد ڈوگر نے تھانہ صدر فاروق آباد کے علاقہ ٹھٹھہ علی اور ٹھٹھہ بہادر شاہ سے اپنی ٹیم کے ہمراہ اچانک چھاپہ مار کر دو بد نام زمانہ منشیات فروشوں عباس ولدمشتاق اور عثمان ولد عارف کو بھاری مقدار میں منشیات سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے جیل بجھوا دیا ہے ۔

مزید : علاقائی