ننکانہ:3 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کردیاگیا

ننکانہ:3 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کردیاگیا

ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی )ڈی پی او ننکانہ صاحب صاحبزادہ بلال عمر نے تین تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے ایس ایچ او تھانہ سٹی ننکانہ صاحب سب انسپکٹر ملک یونس کو تبدیل کرکے ایس ایچ او تھانہ مانگٹانوالہ، ایس ایچ او تھانہ مانگٹانوالہ سب انسپکٹر ملک اشرف کو تبدیل کرکے ایس ایچ او تھانہ منڈی فیض آباد جبکہ ایس ایچ او تھانہ منڈی فیض آباد انسپکٹر افتخار کو تبدیل کرکے پولیس لائن ننکانہ صاحب میں لائن حاضر کردیا ہے تبدیل ہونے والے تمام ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر باقاعدہ کام شروع کردیا ہے۔

جبکہ پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب میں تاحال کسی بھی ایس ایچ او کو تعینات نہیں کیا گیا۔

مزید : علاقائی