اسلام پورہ،نوسر بازجوڑارکشہ ڈرائیورسے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار

اسلام پورہ،نوسر بازجوڑارکشہ ڈرائیورسے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار

لاہور(خبرنگار)اسلام پورہ کے علاقہ میں نوسر باز میاں بیوی نے 35سالہ رکشہ ڈرائیور کو نشہ آور جوس پلا کر رکشہ اور نقدی موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پو لیس نے موقع پر پہنچ کرڈرائیور کو بے ہو شی کی حالت میں میو ہسپتال منتقل کر تے ہوئے مقد مہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ،بتا یا گیا ہے کہ اسلام پورہ کے علاقہ سول لائنز کالج کے قر یب عمران شفیق رکشہ ڈرائیور اپنے رکشہ پرمیاں بیوی کو سوزو واٹر پارک لے گیا۔ واپسی پر دونوں نے نشہ آ ور جوس پلا کر عمران کوبے ہوش کر دیا اور میو ہسپتال کے باہر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔تھانہ اسلام پورہ نے نا معلوم نوسر باز میاں بیوی کے خلاف مقد مہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی ہے

مزید : علاقائی