مزنگ ،ملتان روڈ ، فیروز پور روڈ 3 نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد

مزنگ ،ملتان روڈ ، فیروز پور روڈ 3 نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد

لاہور (خبرنگار) ملتان روڈ پر ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی، پولیس نے شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے میں نعش کومنتقل کر دیا، فیروز پور روڈ پر ایک شخص کو مردہ حالت میں دیکھ کر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کر دی ہے۔ مز نگ کے علاقے میں 50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی، پولیس نے شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے جمع کروادی ۔

مزید : علاقائی