شاہدرہ اور غازی آباد میں گھروں میں آگ لگنے کے واقعات،قیمتی سامان خاکستر

شاہدرہ اور غازی آباد میں گھروں میں آگ لگنے کے واقعات،قیمتی سامان خاکستر

لاہور (خبرنگار) صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر آتشزدگی کے باعث ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا ، بتایا گیا ہے کہ شیرا کوٹ کے علاقے میں ابوبکرکے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے ہزار روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ غازی آباد کے علاقے میں شکیل کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا دریں اثناء شاہدرہ کے علاقے میں عمر کے گھر میں یو پی ایس میں آگ لگنے سے ہزاروں مالیت کا سامان جل گیا تمام جگہوں پر فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پرپہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔

مزید : علاقائی