لڑکی سے بداخلاقی کا الزام،3افراد کیخلاف مقدمات درج

لڑکی سے بداخلاقی کا الزام،3افراد کیخلاف مقدمات درج

کوٹ رادھا کشن (نمائندہ پاکستان)پولیس تھانہ کوٹ رادھا کشن نے گھر میں داخل ہو کر نوجوان لڑکی کے ساتھ بداخلاقی کر نے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں ظفر کے میں محمد رمضان اپنے گھر میں سویا ہوا تھا کہ رات ایک بجے کے قریب گاوں کا رہائشی ذیشان عرف ڈی سی دو نامعلوم افراد کے ساتھ اس کے گھر آگیا اور گھر میں سوئی ہوئی کرن بی بی کے ساتھ بداخلاقی کرنے کی کوشش کی کرن بی بی کے شور مچانے پر اس کا بھائی ابو بکر جاگ گیا تو ذیشان نے ابو بکر کے سر میں پستول مار کر ذخمی کر دیا اور فرار ہو گئے پولیس کوٹ رادھا کشن نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید : علاقائی