کوٹ رادھا کشن: پتنگ بازی پر 4افراد کو گرفتارکرلیاگیا

کوٹ رادھا کشن: پتنگ بازی پر 4افراد کو گرفتارکرلیاگیا

کوٹ رادھا کشن( نمائندہ پاکستان )پولیس کوٹ رادھا کشن نے پتنگ بازی کرنے پر چار افراد کو گرفتار کر کے تیس پتنگیں اور پانچ ڈور کی چرخلیاں بر آمد کر لی ہیں۔ تفصیلا ت کے مطابق نواحی قبرستان چک 55کے قریب چار نوجوان شاہد ۔ندیم ۔شیان اور تصور پتنگیں اڑا رہے تھے کہ پولیس کوٹ رادھا کشن کے اے ایس آئی طارق محمود نے چاروں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیاہے۔

مزید : علاقائی