پولیس کاچھاپہ، ملزمان سے لاکھوں مالیت کی منشیات بر آمد

پولیس کاچھاپہ، ملزمان سے لاکھوں مالیت کی منشیات بر آمد

نارنگ منڈی (نامہ نگار) نارنگ منڈی پولیس نے محلہ کینال پارک میں کامیاب چھاپہ مارکر ماں بیٹے اورداماد سے لاکھوں روپے مالیتی چرس ہیروئن اور منشیات کی سیل کے 7ہزارروپے نقدی برآمد کرکے ان کے خلاف نائن سی کا مقدمہ درج کرکے حوالات میں بندکردیاہے بتایاجاتاہے کہ ایس ایچ او رانامحمد اقبال کو خفیہ اطلاع ملی کہ شہرمیں بدنام زمانہ لیڈی منشیات ڈیلر ملزمہ پروین اختر ماچھن اپنے نوجوان بیٹے اختر علی اور داماد اعظم کے ہمراہ سرعام تھوک کے حساب سے منشیات کادھندہ کررہی ہے اور اسے بااثر افراد کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مارا تو ملزمان نے سخت مزاحمت کی او رکہاکہ آج تک پولیس کی جرات نہیں ہوئی کہ وہ یہاں چھاپہ مارے بعدازاں لیڈی پولیس نے ملزمہ کی جامہ تلاشی کے دوران نازک اعضاء سے بھاری مقدارمیں چرس اور ہیروئن برآمد کرکے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ملزمہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے میڈیاکوبتایاکہ وہ اپنے جوان بیٹے اختر کے نشہ کوپوراکرنے کیلئے یہ دھندہ کر نے پر مجبور ہوئی ہے دراصل بااثر شخصیات مجھ سے ماہانہ بھتہ وصول کرتے ہیں پولیس مصروف تفتیش ہے ایس ایچ او رانامحمداقبال نے میڈیاکوبتایاکہ ڈی پی اوشیخوپورہ سرفراز ورک کی خصوصی ہدایت پر منشیات کے حوالہ سے آپریشن بڑی سرگرمی سے جار ی وساری ہے کسی سے بھی کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی اورنوجوان نسل کو تباہ کر نے والے منشیات فروشوں کو کیفرکردار تک پہچانے کیلئے ہر حربہ استعمال کیاجائے گا ۔

مزید : علاقائی