پولیس نے جوا کھیلتے 5قماربازوں کوگرفتارکر لیا

پولیس نے جوا کھیلتے 5قماربازوں کوگرفتارکر لیا

واربرٹن(نامہ نگار)پولیس نے تاش کے پتوں پر جوا کھیلنے میں مصروف 5افراد کوگرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیا ۔تفصیل کیمطابق تھانہ واربرٹن پولیس نے ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے محمد شفیق،رنگ الٰہی،محسن،ارشد اورسرفرازکوجواء کھیلتے موقع پر قابو کر لیا جن کے قبضہ سے داوٗپر لگی رقم اور تاش کے پتے برآمد ہوئے ،پولیس نے 5افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مزید : علاقائی