قصور پھول نگر ، ٹریفک حادثات میں 5افراد جاں بحق ، 6زخمی

قصور پھول نگر ، ٹریفک حادثات میں 5افراد جاں بحق ، 6زخمی

قصور،پھول نگر،چھانگامانگا (بیورورپورٹ، نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)قصور کے نواح میں ٹریفک حادثات کے دوران پانچ سالہ بچی سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے بتایاگیا ہے کہ قصور راجہ جنگ روڈ پر نلکا سٹاپ کے قریب تیزرفتار گاڑی نے چنگ چی رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں عابد حسین جاں بحق اور رکشہ ڈرائیور سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے منڈی حبیب آباد کے قریب عبدالرزاق کی اہلیہ رخسانہ بی بی ریلوے لائن عبور کررہی تھی کہ اچانک آنیوالی تیزگام کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی چھانگا مانگا کے قریب بھی مقبول احمد کی پانچ سالہ بیٹی ریلوے لائن کرا س کررہی تھی کہ ٹرین کی زد میں آکر کچلی گئی۔پولیس مصروف کاروائی ہے۔پھول نگر میں بھی موٹرسائیکل آئل ٹینکر تلے آکر تباہ۔موٹرسائیکل سوار چچا ،بھتیجا جاں بحق ،ایک شدید زخمی۔انور ٹاؤن کے رہائشی 30سالہ نثار اپنے بیٹے 7سالہ عاطف اور بھائی 50سالہ ذوالفقار کے ہمراہ نواحی گاؤں سے میلہ دیکھ کر موٹرسائیکل واپس شہر آرہاتھا کہ پرناواں بائی پاس پر لاہور جانیوالے آئل ٹینکر کی زد میں آگئے جس سے ذوالفقار اور اس کا بھتیجا عاطف جاں بحق جبکہ نثار شدید زخمی ہوگیا ۔حادثے ملتان روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں ۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس جائے حادثہ پر پہنچی اور ٹریفک بحال کرائی اور مرنے والوں کی نعشوں کو تھانے منتقل کیا۔المناک حادثے کی اطلاع ملتے ہی مرنے والوں کے لواحقین اور عزیز واقارب بھی بڑی تعداد میں تھانے کے باہر جمع ہوگئے اور آہ وبکا شروع کردی۔حادثے ٹینکر ڈائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ آئل ٹینکر پولیس نے قبضے میں لے لیا۔چھانگا مانگا میں کراچی سے آکر لاہور جانے والی بزنس ایکسپریس کے نیچے آکر پانچ سالہ بچی جاں بحق ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق سویرا مقبول پرانا کارخانہ چھانگا مانگا ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے کیبن چھانگا مانگا کے قریب بزنس ایکسپریس ٹرین کے آکر جاں بحق ہوگئی ماں پر غشی کے دورے اہلہ محلہ سوگوارریلوے پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی ہے ۔

مزید : علاقائی