قصور جڑانوالہ ، ڈاکو راج ، متعدد افراد لٹ گئے ، مزاحمت پر ایک شخص زخمی

قصور جڑانوالہ ، ڈاکو راج ، متعدد افراد لٹ گئے ، مزاحمت پر ایک شخص زخمی

قصور،جڑانوالہ (بیورورپورٹ،نامہ نگار)سٹی پھولنگر کے علاقہ گلی ڈاکٹر اسماعیل والی میں واقع کپڑے کی دکان سے چورلاکھوں روپے اوردیگر قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے،پولیس مصروف کارروائی ہے،تفصیلات کے مطابق پھول نگرکے رہائشی محمد نواز نے پولیس کو بتایا کہ اس نے گلی ڈاکٹر اسماعیل والی میں کپڑے کی دکان بنارکھی ہے، گزشتہ روز دکان کا ملازم ملزم الماس الماری کے تالے توڑ کر اڑھائی لاکھ روپے ،کپڑا اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے فرارہوگیا،پولیس نے دکاندار کی درخواست پر کارروائی شروع کردی، جڑانوالہ میں بھی ڈکیتی کی 2مختلف وارداتیں میں ڈاکو لاکھوں مالیتی مال و زر لوٹ کر فرار۔ مزاحمت پر ایک شخص کو زخمی کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ سٹی کے علاقہ ڈیفنس ویو میں رہائشی ابرار خان کے گھر ڈاکوؤں کا مسلح گرو ہ داخل ہوا اور گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر کی تلاشی کے دوران 25تولے طلائی زیوارت 5لاکھ نقدی، و دیگر پارچہ جات لوٹ لیے ۔ جبکہ مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کر دیااور فرار ہوگئے ۔ دوسری واردات میں نیو سٹی کے رہائشی نجف کے گھر گزشتہ شب 6مسلح افرا د دا خل ہوئے اور گن پوا ئنٹ پر اہلخانہ کو ایک کمرے میں بند کر دیا گھر کی تلاشی کے دوران ڈیڑھ لا کھ رو پے نقدی دو تو لہ طلا ئی زیور لو ٹ کر فرار ہو گئے۔تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

مزید : علاقائی