قطری بھی اب نوازشریف کا ساتھ دینے کیلئے تیار نہیں‘شفقت محمود

قطری بھی اب نوازشریف کا ساتھ دینے کیلئے تیار نہیں‘شفقت محمود

لاہور(آئی این پی)تحر یک انصاف کے مر کزی سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود نے کہا ہے کہ (ن) لیگ جے آئی ٹی اور سپر یم کو رٹ کو متنازعہ بنانے کا منصوبہ بنا چکی ہے جسکے لیے نوازشریف نے خواجہ سعدرفیق جیسے لوگوں کو اداروں کو متنازعہ بنانے کی ڈیوٹی لگا رکھی ہے ‘صرف (ن) لیگی قیادت ہی موجودہ حکمرانوں کی موجودگی میں حکومتی اداروں میں بھی کرپشن کی انتہا ہوچکی ہے‘قطری بھی اب نوازشریف کا ساتھ دینے کیلئے تیار نہیں‘ آئندہ عام انتخابات میں ٹکٹیں دینے کا فیصلہ پار لیمانی بورڈ ہی کر یگا ابھی کسی کو آئندہ عام انتخابات میں ٹکٹ دینے کی یقینی دہانی نہیں کروائی ۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ (ن) لیگ کا پلان یہی ہے کہ جے آئی ٹی اور سپر یم کو رٹ کو اتنا متنازعہ بنایاجائے کہ اگر فیصلہ (ن) لیگ کے خلاف آیا توکوئی نہ کوئی جواز پیش کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اپوزیشن کو کسی ’’حادثہ ‘‘سے خوفزادہ کر نے کی بجائے اپنی کرپشن اور لوٹ مار کا حساب دیں۔

مزید : علاقائی