بنگلہ دیشی کیفے پر کیے گئے خونی حملے کا ایک برس مکمل،دعائیہ تقریبات منعقد

بنگلہ دیشی کیفے پر کیے گئے خونی حملے کا ایک برس مکمل،دعائیہ تقریبات منعقد

ڈھاکہ(این این آئی)بنگلہ دیشی دارلحکومت ڈھاکا کے ہولی آرٹیزن بیکری پر گزشتہ برس یکم جولائی کو کیے گئے دہشت گردانہ حملے کا ایک برس مکمل ہو گیا ۔اس موقع پر دعائیہ تقریبات منعقد کی گئیں۔ اِس حملے میں سترہ غیرملکیوں سمیت بیس انسانی جانیں ضائع ہوئی تھیں۔ بنگلہ دیشی ٹی وی کے مطابق بیکری پر حملہ کرنے والے پانچ عسکریت پسندوں کا تعلق کاالعدم جماعت المجاہدین بنگلہ دیش سے تھا۔ اس حملے میں جنگجوؤں نے خود کار رائفلوں، دستی بموں اور تیز دھار کے چاقووں کا استعمال کیا تھا۔

بنگلہ دیشی کمانڈوز نے جوابی کارروائی میں تمام پانچوں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا تھا۔ اِس حملے کی ذمہ داری دہشت گرد گروپ داعش نے قبول کی تھی۔

مزید : علاقائی