پی ایس 114 کا ضمنی انتخاب تحریک انصاف جیتے گی،اسد عمر

پی ایس 114 کا ضمنی انتخاب تحریک انصاف جیتے گی،اسد عمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی اسد عمرنے کہا ہے کہ PS-114کا ضمنی انتخاب کراچی کی آئندہ کے سیاسی ماحول کا ٹرننگ پوائنٹ ہوگا۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے گزشتہ کئی دہائیوں سے اقتدار میں رہے لیکن انہوں نے کراچی کی عوام کے لئے کچھ نہیں کیا ۔ PS-114کے حلقے کی عوام مسائل کی دلدل میں پھنسی ہوئی ہے۔ گزشتہ دنوں چند گھنٹوں کی بارش نے سند ھ حکومت اور کے ایم سی کی کارکردگی کی قلعی کھول دی ہے۔ چار دن گزرنے کے باوجو د بھی محمود آباد اور دیگر علاقوں میں کئی فٹ بارش کا پانی کھڑا ہے۔ کچرے کا ڈھیر لگا ہوا ہے ۔ پینے کے صاف پانی کے لئے لوگ ترس رہے ہیں لیکن حکومتی امیدوار سینیٹر سعید غنی اور ایم کیو ایم کے امیدوار صرف جھوٹے اور بلند و بانگ دعوے کر رہے ہیں جس کا نہ کوئی سر ہے نہ پیر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمود آباد کے علاقے کراچی ایڈمن سوسائٹی ، اختر کالونی ، منظور کالونی میں تحریک انصاف کی انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف مقامات پر اجتماعات سے خطاب کے دوران کیا۔

مزید :

علاقائی -