پولیس کا ڈانس پارٹی پر چھاپہ ، شراب کے نشے میں دھت 35 مرد اور 17 خواتین گرفتار

پولیس کا ڈانس پارٹی پر چھاپہ ، شراب کے نشے میں دھت 35 مرد اور 17 خواتین گرفتار

اسلام آباد(این این آئی) پولیس نے ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر شراب کے نشے میں دھت 35 مرد اور 17 خواتین کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مطابق اسلام آباد میں تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے مقامی ہوٹل میں ڈانس پارٹی پر چھاپہ مارااور کارروائی کے دوران نشے کی حالت میں ڈانس کرتے ہوئے 35 مردوں اور 17 خواتین کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے گرفتار افراد کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کرکے شراب نوشی اور ایمپلی فائر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید : علاقائی