جی ٹوئنٹی سمٹ میں عالمی ماحولیاتی معاہدہ مرکزی ایجنڈا ہوگا،روس،جرمنی میں اتفاق

جی ٹوئنٹی سمٹ میں عالمی ماحولیاتی معاہدہ مرکزی ایجنڈا ہوگا،روس،جرمنی میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن(این این آئی)روس اورجرمنی نے سات جولائی کو شروع ہونے والی جی ٹوئنٹی سمٹ میں مرکزی ایجنڈا عالمی ماحولیاتی معاہدہ رکھنے کی تجویز پر اتفاق کیا ہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کو روسی صدارتی محل کریملن سے جاری ایک بیان میں کہاگیا کہ جرمن چانسلر میرکل اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ٹیلی فون پر اپنی گفتگو میں جی ٹوئنٹی سمٹ کے انعقاد کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ یہ سمٹ سات اور آٹھ جولائی کو جرمن شہر ہیمبرگ میں ہو رہی ہے۔ ماسکو میں کریملن نے بتایا کہ پوٹن اور میرکل کی گفتگو میں مرکزی توجہ پیرس کلائمیٹ ڈیل کو حاصل رہی اور دونوں رہنماؤں نے اتفاق ظاہر کیا کہ جی ٹوئنٹی سمٹ کے دوران مرکزی ایجنڈا تحفظ ماحول ہی رہے گا۔ اس سربراہی سمٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شریک ہوں گے۔

مزید :

علاقائی -