ملک بھر میں شدید بارشیں، پنجاب میں بڑے پیمانے پر سیلاب کا خدشہ

ملک بھر میں شدید بارشیں، پنجاب میں بڑے پیمانے پر سیلاب کا خدشہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر جاری حالیہ طوفانی بارشوں کے بعد پنجاب میں بڑے سیلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا، بارشوں نے دریاؤں میں طغیانی پیداکردی۔ جھنگ میں سیلابی ریلہ دیہات میں داخل ہونے سے بند ٹوٹنے کا خدشہ ہوگیا۔نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا، دریائے جہلم اور چناب میں طغیانی کے باعث سیلابی پانی نے آبادی کا رْخ کرلیا۔جھنگ میں ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافے سے کئی دیہات متاثر ہوئے ہیں، سیلابی ریلا دیہات میں داخل ہونے سے رنگ پورمیں بند ٹوٹنے کا خدشہ ہوگیا ہے۔ اہل علاقہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔جبکہ سیلابی ریلے نے تیارفصل کو بھی نقصان پہنچایا۔نجی ٹی وی کے مطابق حالیہ بارش نے انتظامیہ کی نااہلی کا پول کھول دیا۔ رنگ پور میں دریائے چناب کی نشیبی بستیوں کے لیے کروڑوِں روپے کی لاگت سے بنائے جانے بندوں میں جگہ جگہ گڑھے پڑگئے ہیں۔ٹوٹے ہوئے بندوں نے مکینوں کی نیندیں اڑادی ہیں، اس کے علاوہ چنیوٹ میں بھی سیلابی ریلے سے پندرہ سے زائد گاؤں متاثرہونے کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔

مزید : علاقائی