دمشق، خود کش کار بم دھماکہ، 7سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 18افراد ہلاک

دمشق، خود کش کار بم دھماکہ، 7سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 18افراد ہلاک

دمشق(صباح نیوز)شام کے دارالحکومت میں خود کش کار بم دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دمشق میں حالیہ مہینوں کے دوران ہونے والا یہ بدترین حملہ ہے تاہم اس کی ذمہ داری کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔ شامی میڈیا اور مانیٹرنگ گروپ برائے انسانی حقوق کے مطابق اتوار کی صبح سیکیورٹی فورسز نے تین خودکش کار بمباروں کو روکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر ان کا تعاقب شروع کر دیا۔ ان میں سے دو گاڑیاں دمشق کے مضافاتی علاقوں میں ہی دھماکے سے تباہ ہوگئیں تاہم ایک گاڑی مشرقی تحریر اسکوائر ڈسٹرکٹ تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔سیکیورٹی اہلکاروں نے اس گاڑی کو بھی گھیرے میں لے لیا تھا تاہم اس میں موجود خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 7 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 18 افراد ہلاک ہو گئے۔

مزید : علاقائی