جے آئی ٹی کا فیصلہ نواز شریف کے حق میں آیا تو یہ قیامت سے کم نہ ہو گا: محمود الرشید

جے آئی ٹی کا فیصلہ نواز شریف کے حق میں آیا تو یہ قیامت سے کم نہ ہو گا: محمود ...

مریدکے(نامہ نگار) پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ اگر خواجہ سعید رفیق نے جے آئی ٹی پر الزامات کا سلسلہ بند نہ کیا تو وہ انہیں لتر ماریں گے،جرنل جیلانی کی پیداوار آج جمہوریت کے خطرے کی باتیں کر رہی ہے لیکن موٹو گینگ یا د رکھے کہ ان کا سیاسی شہید ہونے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا۔ مریدکے میں لگژورئن گارڈنز ہاؤسنگ اسکیم کے افتتا ح کے موقع پر مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم اگلے ہفتے جشن منانے کی تیاری کرے، میاں نواز شریف کے بعد ان کے ساتھیوں کی بھی باری آنے والی ہے اسی لیے خواجہ سعدرفیق وغیرہ کی چیخیں نکل رہی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں میا ں محمودالرشید نے کہا کہ میاں نوازشریف کے حق میں فیصلہ آنے کی ایک فیصد بھی امید نہیں ہے اور اگر ایسا ہوا تو یہ قیامت سے کم نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پیدل سڑکیں جھاننے والا خواجہ سعید رفیق ارب پتی کیسے بنا اس کا بھی فیصلہ جلد ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بیس سال آج کے دن لیے جدوجہد کی ہے اور وہ کبھی بھی جنرل پاشا سمیت کسی عسکری قیادت کے آلہ کار نہیں رہے ہیں اور آج اگر ریمنڈ ڈیوس کی رہائی میں عسکری و سیاسی قیادت کا نام سامنے آیا ہے توعمران خان نے اسے شرمناک قرا ر دیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن عمران خان جیسے لیڈر کو کسی صورت نا اہل قرار نہیں دے سکتا اور اگر ایسی نوبت آئی توکور کمیٹی فیصلہ کرے گی۔پیپلز پارٹی حوالے سے انہوں نے کہا کہ پارٹی چھوڑ کر آنے والے جب ان کے پاس تھے تواچھے تھے اور اب وہ گندے انڈے قرار دیا جا رہا ہے۔ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کے پاس پنجاب میں کچھ نہیں ہے اور سیاسی رہنما ہوا کر رخ دیکھ کر ہماری پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ہماری پارٹی کامیابی حاصل کرکے سرپرائز دے گی۔

مزید : علاقائی