مری روڈ پر آرمی آفیسر کو دوران ڈکیتی تشدد کا نشانہ بنانے والے 5ڈاکو گرفتار

مری روڈ پر آرمی آفیسر کو دوران ڈکیتی تشدد کا نشانہ بنانے والے 5ڈاکو گرفتار

اسلام آباد( آن لائن ) حاضر سروس فوجی افسر پر تشدد کے خلاف درج کرائی گئی ایک ایف آئی آر پر پولیس نے 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی افسر نے پولیس کو شکایت کی تھی کہ ڈکیتی کے دوران قیمتی اشیا چھین لینے کے باوجود 7 ملزمان نے انھیں اور ان کی بہن پر تشدد کیا۔جس کے بعد بھارا خاہو پولیس نے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل عمران اشرف نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے خاندان کے ہمراہ اسلام آباد آرہے تھے کہ انہیں ایک گاڑی میں سوار 7 افراد نے مری روڈ پر روکا، یہ مقام تھانہ بارا کہو کی حدود میں ہے۔آرمی افسر نے الزام لگایا کہ ملزمان نے ان پر اس قدر تشدد کیا کہ ان کی حالت غیر ہوگئی، جس کے بعد ملزمان نے ان کی بہن کو بھی زد کوب کیا اور ان سے جواہرات چھین لیے۔آرمی افسر نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس پر مزید بات نہیں کرنا چاہتے۔پولیس افسر نے بتایا کہ ملزمان کے مطابق جب انھوں نے آرمی آفیسرکی گاڑی کو اوور ٹیک کیا تو انہوں نے اپنے اہل خانہ کو گھورنے پر برا بھلا کہا، ملزمان نے شکایت کنندہ پر تشدد کا اعتراف کیا تاہم خاتون سے جواہرات چھننے کے الزام کو غلط قرار دیا۔

مزید : علاقائی