علی پور چٹھہ کے قریب دریائے چناب میں نہاتے ایک ہی خاندان کے 3افراد جاں بحق

علی پور چٹھہ کے قریب دریائے چناب میں نہاتے ایک ہی خاندان کے 3افراد جاں بحق

علی پور چٹھہ (نمائندہ پاکستان) علی پور چٹھہ کے نزدیک دریائے چناب میں نہاتے گوجرانوالہ کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 3افراد جاں بحق ۔2کی نعشیں ریسکیو کر لی گئیں۔ ایک کی تلاش جاری۔ عوامی سماجی حلقوں کا اظہار افسوس۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 4افراد 30سالہ طاہر چچا، 23سالہ ارسلان مقبول،17سالہ اسامہ سعیداپنے چوتھے ساتھی فیضان مقبول کے ساتھ علی پور چٹھہ کے نزدیک رسولنگر کے ساتھ دریائے چناب کی سیر کرنے کیلئے آئے تھے۔سب سے پہلے محمد طاہر نے نہانے کی خاطر دریا میں چھلانگ لگائی جو کہ گہرے پانی میں ڈوب گیا۔اپنے چچا کو ڈوبتا دیکھ کر اسامہ سعید بھتیجا نے بھی چھلانگ لگائی جس کو بھی دریا کی بے رحم موجوں نے اپنی آغوش میں لے لیا اسپر حقیقی بھائی ارسلان مقبول دونوں کو ڈوبتا نہ دیکھ سکا اور ان کے پیچھے دریا میں چھلانگ لگا دی۔ جو کہ بد قسمتی سے اس کی زندگی کے دن بھی پورے ہو چکے تھے اور وہ بھی دریا کی اتھاہ گہرائیوں میں ڈوب گیا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جاں بحق عزیز وں کا بھائی فیضان مقبول دریاکے کنارے مووی بنا رہا تھا اور یہ المناک مناظر اس کے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی ٹیمیں موقع پر پہنچی اور کافی تگ و دو کے بعد 2نعشیں برآمد کر لیں۔ جبکہ تا حال تیسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ عوامی سماجی حلقوں نے اس المناک وقوعہ پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

مزید : علاقائی