10جولائی کو بھونچال نہیں آنیوالا

10جولائی کو بھونچال نہیں آنیوالا
 10جولائی کو بھونچال نہیں آنیوالا

  

ہالہ(اے این این) گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں کہیں نہیں جا رہیں ،10جولائی کو کوئی بھونچال نہیں آئے گا،جے آئی ٹی کی رپورٹ پر فیصلہ آنے میں وقت لگے گا،فیصلہ کیا ہو گا اس کا کسی کو پتہ نہیں ،ن لیگ سیاسی جماعت ہے اس کا رد عمل بھی سیاسی ہو گا،وفاقی حکومت 2018 کے بعد بھی جوش و ولولہ کے ساتھ سندھ میں کام کرے گی۔سندھ کے شہر ہالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے اثرات بہت سالوں تک برقراررہیں گے جب کہ کورٹ کے حوالے سے معاملات شفاف ہونے چائیں۔ جے آئی ٹی کا معاملہ تاریخی ہے، ایسا احتساب آج تک نہیں ہوا، موجودہ وزیراعظم اوران کی فیملی کا احتساب ہورہا ہے، مسلم لیگ(ن) سیاسی جماعت ہے، اس لئے اس پراپنا سیاسی ردعمل دے گی۔ 10 جولائی کو بھونچال آنے والا تاثرغلط ہے اس روز کچھ ہونے والا نہیں ہے ،وفاقی اور صوبائی حکومتیں کہیں نہیں جا رہیں ،جے آئی ٹی پر فیصلہ آنے میں وقت لگے گا۔ 10 جولائی جے آئی ٹی کی رپورٹ جمع کرانے کی ڈیڈ لائن ہے۔ رپورٹ جمع کرائے جانے کے بعد سپریم کورٹ کا بینچ اسے اسٹڈی کرے گا، اسٹڈی کے بعد بھی فیصلہ آنے میں کچھ ماہ لگیں گے، جے آئی ٹی کے اثرات بہت سالوں تک برقرار رہیں گے جب کہ کورٹ کے حوالے سے معاملات شفاف ہونے چاہئے۔

گورنر سندھ

مزید : صفحہ اول