حکمران مال بچاؤ مہم چلارہے ہیں

حکمران مال بچاؤ مہم چلارہے ہیں
 حکمران مال بچاؤ مہم چلارہے ہیں

  

لاہور(آئی این پی) تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی نااہلی سے جمہو ریت نہیں (ن) لیگ کی سیاست کا خاتمہ ہوگا‘حکمران جمہو ریت کی آڑ میں مال بچاؤ مہم چلارہے ہیں مگر انکو حساب دینا ہی پڑ یگا اور ہم انکو بھاگنے نہیں دیں گے ۔ اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پانامہ جے آئی ٹی سے جمہو ریت نہیں کر پٹ حکمرانوں کو خطرہ ہے اس لیے وہ جمہو ریت کی آڑ میں اپنی کرپشن بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں مگر انکو ایک بات سمجھ لینا چاہیے کہ قوم انکو بھاگنے نہیں دیگی اور انکو اپنی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا پڑ یگا۔ ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کی نااہلی سے جمہو ریت نہیں بلکہ ملک سے کر پشن کے گارڈفادر کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائیگی اور قوم کرپٹ حکمرانوں کے جانے کا بے چینی سے انتظار کر رے ہیں کیونکہ کرپشن ملک کیلئے کینسر بن چکی ہے ۔

فواد چوہدری

مزید : صفحہ اول