چین نے متنازعہ سمندری حدود میں داخل ہونے والا امریکی جنگی جہاز قبضے میں لے لیا

چین نے متنازعہ سمندری حدود میں داخل ہونے والا امریکی جنگی جہاز قبضے میں لے ...

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک )چین نے متنازعہ سمندری حدود میں داخل ہونے والے امریکی جنگی جہاز کو قبضے میں لے لیا ہے۔امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کی جانب سے قبضے میں لیا گیا جنگی جہاز گائیڈڈ میزائلوں سے لیس ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق جنوبی چین کے متنازعہ سمندری علاقے کے نزدیک امریکی بحریہ کی نیوی گیشن مشقیں جاری تھیں۔جنگی جہاز جنوبی چین کے متنازعہ سمندری علاقے میں 12 ناٹیکل میل اندر چلا گیا تھاکہ چینی فورسز نے اس پر قبضہ کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پینٹا گون نے مشقوں سے متعلق بیان دینے سے انکار کردیا ہے۔

چین

مزید : صفحہ اول