سکیورٹی فورسز اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کر دیا جائیگا : مریم اورنگزیب

سکیورٹی فورسز اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کر دیا ...

: اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا پوری قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں متحدہے سکیورٹی فورسز اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گاسیکورٹی فورسز اور شہریوں کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی اور ملک کا مستقبل اور آئندہ نسلیں مزید محفوظ ہوں گی ریڈیو پاکستان کو انٹرویو دیتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں 90فیصد کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اور شہریوں کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی اور ملک کا مستقبل اور آئندہ نسلیں مزید محفوظ ہوں گی۔وزیر نے کہا کہ ملک دشمن پاراچنار دھماکوں کے ذریعے فرقہ واریت کو ہوا دینا چاہتے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور عوام نے ملک دشمنوں کے مذموم عزائم ناکام بنا دئیے ہیں اور پوری قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں متحد ہے۔

مریم اورنگزیب

مزید : صفحہ اول