نواز شریف آج قادرآبادکول پاور پلانٹ کے دوسرے یونٹ کا افتتاح کریں گے

نواز شریف آج قادرآبادکول پاور پلانٹ کے دوسرے یونٹ کا افتتاح کریں گے

ساہیوال (بیورورپورٹ) وزیر اعظم محمد نواز شریف آج ساہیوال قادرآبادکول پاور پلانٹ کے دوسرے یونٹ کا افتتاح کریں گے ،دوسرے پاور پلانٹ کے افتتاح کے ساتھ ہی مزید 660 میگاواٹ نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے آج ساہیوال میں ایک روزہ دورے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف دورے کے دوران پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے علاوہ ساہیوال کول پاور پلانٹ کے دوسرے یونٹ کا افتتاح بھی کریں گے ۔ اس موقع پر نواز شریف کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف ‘وفاقی وصوبائی وزراء بھی موجود ہوں گے ۔واضح رہے کہ 25 مئی 2017 کو وزیر اعظم محمدنوازشریف نے ساہیوال کول پاور پلانٹ کے پہلے یونٹ کا افتتاح کیا تھا جس سے 660 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوئی تھی۔ اب دوسرے یونٹ کاافتتاح ہوگا اورمزید 660 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوجائیگی اس طرح قادرآباد کول پاور پلانٹ سے 1320 میگاواٹ بجلی کی پیداوار ہوگی۔

افتتاح

مزید : صفحہ اول