پارہ چنار دھماکوں کے متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کریں، وزیر اعظم کی گورنر خیبر پی کے کو ہدایت

پارہ چنار دھماکوں کے متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کریں، وزیر اعظم کی گورنر ...

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت ، اتحاد اور ترقی کے خلاف سرگرم عناصر کو شکست دی جائے گی دہشت گردی ،انتہا پسندی کیخلاف قوم کی قربانیاں رائیگا ں نہیں جائیں گی۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت ، اتحاد اور ترقی کے خلاف سرگرمیاں کرنے والے عناصر کو شکست دی جائے گی۔ پارہ چنار میں حالیہ دھماکوں کے متاثرین کا خیال رکھا جائے گا ان کی مکمل مدد کی جائے گی وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے خیبرپختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا کو ہدایت کی کہ وہ پارہ چنار دھماکوں کے متاثرین میں وزیراعظم کے اعلان کردہ پیکج کے تحت امدادی چیک تقسیم کریں ،و زیراعظم محمد نواز شریف نے پارہ چنار دھماکوں کے شہدا کے ورثا کے لئے فی کس دس لاکھ روپے جبکہ ہر زخمی کے لئے پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے اس ضمن میں وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے گورنر کو ہدایات جاری کی ہیں۔

وزیر اعظم

مزید : صفحہ اول