قوم نوازشریف کیساتھ ہے انتخابات وقت پرہونگے‘راناثناء اللہ

قوم نوازشریف کیساتھ ہے انتخابات وقت پرہونگے‘راناثناء اللہ
قوم نوازشریف کیساتھ ہے انتخابات وقت پرہونگے‘راناثناء اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف کا حشر (ق) لیگ جیسا ہی ہوگا ‘عمران خان کو سیاست میں زندہ رکھنے کیلئے ’’سیاسی ایزی لوٖڈ‘‘کر نا پڑ رہا ہے ‘(ن) لیگ نہ صرف آئینی مدت پوری کر یگی بلکہ آنیوالی حکومت بھی (ن) لیگ کی ہوگی ‘جے آئی ٹی پانامہ انکوائری نہیں کچھ ’’اور‘‘کر نا چاہ رہی ہے قوم (ن) لیگ کیساتھ کھڑی ہے عام انتخابات2018میں ہی ہوں گے ۔ اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ عمران خان چور راستے سے اقتدار میں آنے کے ایک بار پھر خواب دیکھ رہے ہیں مگر وہ ایک بات اپنے ذہن میں رکھ لیں کہ وزیر اعظم بننے کی انکی خواہش کسی صورت پوری نہیں ہوگی اور وزیر اعظم نوازشریف بطور وزیر اعظم نہ صرف آئینی مدت پوری کریں گے بلکہ آئندہ وزیر اعظم بھی نوازشر یف ہی ہوں گے ۔ انہون نے کہا کہ عمران خان تیزی کے ساتھ سیاسی دیوالیہ پن کا شکار ہو رہے ہیں اور انکو زندہ رکھنے کیلئے سیاسی ایزی لوڈ کروانا پڑ رہا ہے لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ انکی سیاست ختم ہو چکی ہے اور آنیوالے انتخابات میں انکا حشر (ق) لیگ سے بھی بدتر ہوگی اور (ن) لیگ حکومت اور عوامی دلوں پر راج کرتی رہے گی ۔

مزید :

صفحہ آخر -