حکمران ملک کو لوٹ کر اب جھوٹ بول رہے ہیں: مشرف

حکمران ملک کو لوٹ کر اب جھوٹ بول رہے ہیں: مشرف
 حکمران ملک کو لوٹ کر اب جھوٹ بول رہے ہیں: مشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوکاڑہ(اے این این)آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ و سابق صدرپرویز مشرف نے کہا ہے کہ نوازشریف نے کشمیریوں سے محبت کی بجائے دشمنی مول لے لی ہے ،ان کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو کھوکھلا کردیا ہے ، یہ لوگ قوم کی خون پسینے کی کما ئی کو لوٹ کر بنک بھررہے ہیں اور اب عوام سے مسلسل جھوٹ بو ل رہے ہیں،اگر فوج اپنا کردار ادا نہ کرتی تو پاکستان پر آج دہشت گردوں کا قبضہ ہوتا ۔ ان خیالات کااِظہار انہوں نے اوکاڑہ میں آل پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی اِجلاس سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ اِس مو قع پر مرکزی رہنماء رائے شیر علی کھرل ،سید سجاد علی شاہ کا ظمی، امجد پاشا، کے علاوہ کارکنوں کی کثیر تعداد مو جود تھی ۔پرویز مشرف نے کہا کہ نواز شریف نے کشمیریوں سے محبت نہیں بلکہ دشمنی مول لے لی ہے اور آج یہ لوگ محب وطن بن رہے ہیں کارگل پر کیا ہوا تھا؟۔انہوں نے کہاکہ اگر افواج اپنا کردار ادا نہ کرتی تو دہشت گرد وں کا پاکستان پر قبضہ ہو جاتا بہادر افواج نے دشمن بھارت کو ناکوں چنے چبوائے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو کھو کھلا کر دیا ہے یہ لوگ ملک کے آئین سے بالا تر ہو رہے ہیں عوام کی خون پسینے کی کما ئی کو چوس کر اپنے بینکوں میں جمع کر ا رہے ہیں اور اب عوام سے مسلسل جھوٹ بو ل رہے ہیں ۔اِنہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی پورے ملک ہر سطح سے الیکشن لڑے گی اور اِن ملک دشمن عناصر کے خلاف اپنا کردار ادا کر ے گی ۔انہوں نے کہاکہ ریلوے کو صحیح سمت پرمیں نے لایا تھا اور کریڈٹ موجودہ وزیر لے رہے ہیں اور میڈیا میرے دور میںآ زاد ہو ا۔
مشرف

مزید :

صفحہ آخر -