نوازشریف کے خاص ملازم اُن کا مقدمہ خراب کررہے ہیں :شیخ رشید

نوازشریف کے خاص ملازم اُن کا مقدمہ خراب کررہے ہیں :شیخ رشید
نوازشریف کے خاص ملازم اُن کا مقدمہ خراب کررہے ہیں :شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اوکاڑہ(اے این این ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف کے خاص ملازم ان کا مقدمہ خراب کررہے ہیں ،خواجہ سعد رفیق جوش خطابت میں حواس باختہ ہو کرقومی اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں مگرعوام جے آئی ٹی والوں کیساتھ ہیں ، چوروں اورلٹیروں کے دن گنے جاچکے ہیں۔اِن خیا لات کا اِظہار انہوں نے آر یو جے کے سیکرٹری جنرل عابد حسین مغل کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ملازمِ خاص ان کا مقدمے خراب کر نے پر تلے ہیں ،یہ لوگ بھول گئے ہیں کہ سپریم کو رٹ پر حملہ کس نے کیا ؟اِن کے منہ سے اداروں کی بات اچھی نہیں لگتی یہ جمہوریت کے علمبردار بن رہے ہیں جبکہ یہ ڈکٹیٹرر کی گود میں پیداہو ئے ہیں اِنکو شرم آنی چاہیے اِن لوگوں نے بہت مٹھا ئیاں تقسیم کیں تھیں اَب یہ لوگ بوکھلا گئے ہیں اِنشااللہ کچھ دنوں کے بعد فیصلہ عوام کے حق میں ہو گا عوام ساری جے آئی ٹی کے سا تھ ہے چور اور لو ٹیروں کے سا تھ نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ہمارے دور میں آزاد ہوااِنہوں نے تو میڈیا پر پابندیاں لگائیں اب آزادی کا نام لے رہے ہیں خواجہ سعد رفیق جوشِ خطابت میں اپنے ہواس کھو بیٹھتے ہیں اِن کا قصور نہیں ہے قوم کی نظریں اِس وقت عدالتِ عظمیٰ اور جے آئی ٹی پر لگی ہو ئی ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -