جے آئی ٹی پر تنقید سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے:بابر اعوان

جے آئی ٹی پر تنقید سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے:بابر اعوان

اسلام آباد(اے این این) تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ پیش ہونے کے بعد سپریم کورٹ کا عمل درآمد بنچ تبدیل نہیں ہوسکتا،جے آئی ٹی پر تنقید سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ہمارے سیاسی مخالفین جے آئی ٹی بنچ کی تبدیلی کے بارے میں سوچ رہے ہیں لیکن ان کا بنچ کی تبدیلی سے متعلق خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ قانون کے مطابق عمل درآمد بنچ کے کسی بھی فاضل جج پر اعتراض نہیں اٹھایا جاسکتا فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی اپیل بھی وہی بنچ کرسکتا ہے جس نے سماعت کی۔بابر اعوان نے کہا کہ اگر کسی کے ذہن میں کسی جج پر اعتراض کا نکتہ ہے تو وہ اسے ابھی نکال دے، انہوں نے آرٹیکل 188 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ پر عمل درآمد بنچ ہی سماعت کرکے فیصلہ دے گا اس کے علاوہ کسی بنچ کو اختیار نہیں کہ وہ جے آئی ٹی پر فیصلہ دے۔

مزید : صفحہ آخر