شر یف برادران کرپشن کے کنگ ہیں،ڈاکٹر طاہر القادری

شر یف برادران کرپشن کے کنگ ہیں،ڈاکٹر طاہر القادری

لاہور(آئی این پی) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہیں کہ شر یف برادران کرپشن کے کنگ ہے اور ا نکو بچانے کیلئے حکومت اور انکے اداے کام کر رہے ہیں ‘جے آئی ٹی سے میں نے کوئی مثبت امید پہلے لگائی اور نہ ہی آئندہ لگانے کا کوئی اردہ ہے کیونکہ سب کچھ ٹوپی ڈرامہ کے سواکچھ نہیں ‘پانامہ لیکس کی جے آئی ٹی فکس میچ ہے اور کچھ لوگ چوکیدار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں طاہر القادری نے کہا کہ (ن) لیگ کرپشن کے خاتمے اور شفاف احتساب کی راہ میں دیوار چین سے بھی بڑی دیوار بنا چکی ہے اور وزیر اعظم ہاؤس سے تمام اداروں کو ریمو ٹ کنٹرول کے ذریعے چلا یا جارہا ہے اس لیے نوازشریف اور انکے خاندان کے شفاف احتساب کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں رول آف لا ہوتا تو شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثا 3سال بعد بھی انصاف سے محروم نہ ہوتے مجھے علم ہے کہ ان اداروں سے انصاف نہیں ملے گا مگر انصاف کی جدوجہد کرتے کرتے اس دنیا سے جاؤں گا اور میری آئندہ نسلیں بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن کا انصاف مانگیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے پورے ملک میں بحرانوں کے ابنار لگے ہوئے ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر