اٹک کے قریب ایک اور آئل ٹینکر حادثہ کا شکار‘ ڈرائیور ‘کنڈیکٹر گرفتار

اٹک کے قریب ایک اور آئل ٹینکر حادثہ کا شکار‘ ڈرائیور ‘کنڈیکٹر گرفتار

اٹک(اے این این) ایک اور بڑا سانحہ ہوتے ہوتے رہ گیا ، اٹک کے قریب فتح جنگ روڈ پر آئل ٹینکر الٹ گیا جس سے سیکڑوں لیٹر تیل بہہ گیا ۔ پولیس نے ٹینکر کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو گرفتار کرلیا ۔ آئل ٹینکر میں 50 ہزار لیٹر تیل موجود تھا جس میں سے سینکڑوں لیٹر تیل بہہ گیا ۔ واقعے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور لوگوں کو پیچھے ہٹا دیا ۔ سڑ ک کو بھی بند کر دیا جس کے بعد تیل کو دوسرے ٹینکر میں منتقل کیا ۔ پولیس نے ٹینکر کے فرار ہونیوالے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو گرفتار کرلیا ۔ ملک میں ایک ہفتے کے دوران آئل ٹینکر الٹنے کا یہ چوتھا واقعہ ہے ۔ گذشتہ روز قاضی احمد کے قریب بھی ایک ٹینکر الٹ گیا تھا جس میں آگ بھی لگی تھی ، تاہم بروقت اقدامات کے باعث کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا ۔

مزید : صفحہ آخر