شادی کے روز’ ’ناگن ڈانس‘‘ دولہا کومہنگا پڑگیا

شادی کے روز’ ’ناگن ڈانس‘‘ دولہا کومہنگا پڑگیا
شادی کے روز’ ’ناگن ڈانس‘‘ دولہا کومہنگا پڑگیا

  

اترپردیش(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں دولہے کو اپنی شادی میں ڈانس کرنا مہنگا پڑ گیا اور دلہن نے اپنے ہونے والے شوہر کو نشے کی حالت میں سب کے سامنے ’ناگن ڈانس‘ کرتا دیکھ کر شادی سے ہی انکار کردیا۔بھارت میں ناگن ڈانس خاصا مقبول ہے اور لوگ مختلف تہواروں اور شادی بیاہ کی تقریبات میں ناگن ڈانس کر کے اپنی خوشیاں مناتے ہیں لیکن بعض اوقات یہ خوشیاں غم میں بھی بدل جاتی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے علاقے شاہ جہان پور کی رہائشی پریانکا تریپاتھی کی شادی اپنی ہی برادری کے انوبھو مشرا سے طے پائی۔ شادی والے روز جب لڑکا بارات لے کر دلہن کے گھر جا رہا تھا کہ تو ڈی جی نے اچانک ناگن والا گانا بجا دیا جسے سنتے ہی دولہا نے بے قابو ہو کر ڈانس شروع کردیا اور اس کے دوستوں نے نوٹ لٹانا شروع کر دیئے۔

مزید : صفحہ آخر