ایف آئی اے کے سامنے جے آئی ٹی کے سخت رویے کی شکایت کرنے کیلئے دباؤ ڈالا گیا: ماہین فاطمہ

ایف آئی اے کے سامنے جے آئی ٹی کے سخت رویے کی شکایت کرنے کیلئے دباؤ ڈالا گیا: ...

اسلام آباد(آن لائن) ایس ای سی پی ڈائریکٹر ماہین فاطمہ نے ایف آئی اے کودیئے گئے بیان میں سنسنی خیزانکشافات کئے ہیں ،ان کاکہناہے کہ چیئرمین نے انہیں جے آئی ٹی کے جارحانہ رویے کاذکرکرنے کی ہدایت اوررونے کاذکرکرنے کوکہا،میں نے ہدایات نظراندازکیں ،دبے لفظوں میں گلگت ٹرانسفرکرنے کی دھمکی دی گئی ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ایس ای سی پی کی ڈائریکٹرماہین فاطمہ نے ایف آئی اے کودیئے گئے بیان میں انکشاف کیاہے کہ 25مئی کوان کی جے آئی ٹی میں پیشی ہوئی تھی اور29مئی کوچئیرمین نے ان سے پوچھاکہ جے آئی ٹی میں کیاہواہے ،یکم جون کومجھ سے پیشی کی رپورٹ مانگی گئی اوربتایاگیاکہ رپورٹ چیئرمین کی طرف سے مانگی گئی ہے ۔چئیرمین نے جے آئی ٹی پرجارحانہ رویے کی شکایت کی ہدایت کی اورکہاکہ جے آئی ٹی کے سامنے اپنے رونے کاذکرکروں ،عاکف سعید،یاسرمنظور،مسرت جبین اورمظفرمرزااس کے گواہ ہیں ،میں نے ہدایات نظراندازکیں ،مجھے دبے لفظوں میں گلگت ٹرانسفرکرنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے ۔

مزید : صفحہ آخر