پکتیا میں پاک افغان سرحد پر ڈرون حملہ ،5دہشتگرد ہلاک

پکتیا میں پاک افغان سرحد پر ڈرون حملہ ،5دہشتگرد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل ( آن لائن ) پاک افغان سرحد برمل میں ا مریکی ڈرون حملے میں 5مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاک افغان سرحد کے اس پار پکتیا کے علاقے میں کئے جانے والے امریکی ڈرون حملے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر میزائل بھی داغے گئے۔ ڈرون حملے میں پانچ مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پانچوں دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ مزید تفتیش جاری ہیں ۔