نواز شریف پاکستان کے گاڈ فادر ،تمام اداروں میں اپنے لوغ بٹھائے ہیں:عمران خان

نواز شریف پاکستان کے گاڈ فادر ،تمام اداروں میں اپنے لوغ بٹھائے ہیں:عمران خان

لاہور (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف پاکستان کے ’’گاڈ فادر‘‘ ہیں‘ نواز شریف نے تمام ادارو ں میں اپنے لوگ بٹھائے ہوئے ہیں ‘ احتساب کی بات ہو تو ان کی جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے ‘ آئندہ الیکشن کیلئے نمائندوں کا آنتخاب خود کروں گا۔ اتوار کو گارڈن ٹاؤن سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ اندھیروں کے بعد ایک نئی صبح طلوع ہونے والی ہے۔ پانامہ کے معاملے پر قوم کو پیشگی مبارکباد دے چکا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ الیکشن کیلئے نمائندوں کا انتخاب خود کروں گا۔ وزیر اعظم نواز شریف پاکستان کے ’’گاڈ فادر‘’ ہیں۔ نواز شریف نے تمام اداروں میں اپنے لوگ بٹھائے ہوئے ہیں۔ جب احتساب کی بات ہو تو ان کی جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ کسی بھی سیاسی اتحاد کا ابھی تک فیصلہ نہیں کیا۔تحریک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشر یف اپنی چوری بچانے کیلئے جمہو ریت کوخطرہ میں ڈال رہے ہیں ‘نوازشریف نے پہلے اسمبلی میں جھوٹ بولا اور پھر سپر یم کورٹ میں قطری خط لے آئے‘نوازشر یف اور آصف زرداری کیساتھ فرشتے بھی کھڑ ے کر دےئے جائے وہ چوری اور کرپشن ختم نہیں کریں گے مغرب میں چوری اور کرپشن اس وجہ سے نہیں ہوتی کیونکہ وہاں آئین وقانون کی حکمرانی قائم ہے اور کر پشن کر نیوالوں کو پتہ ہے کہ انکو جیل میں جانا پڑ یگا پانامہ میں نوازشریف اور انکے خاندان کا احتساب پاکستان میں نئے پاکستان کی بنیاد ہے کیونکہ آج تک پاکستان میں کسی طاقتوار کا احتساب نہیں ہوگا اور قانون صرف اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ‘تحر یک انصاف نے آئندہ عام انتخابات میں900لوگو ں کو ٹکٹ دینا ہے اس لیے تمام سیاسی جماعتوں کے لوگوں کو حق ہے وہ تحر یک انصاف میں شامل ہوں مگر جو بھی تحر یک انصاف میں آئیگاوہ ہمارے نظر ے کے مطابق ہی آئیگا ۔

عمران خان

مزید : کراچی صفحہ اول